ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اردن میں پندرہ افراد کی موت سزا پر عمل کر دیا گیا

اردن میں پندرہ افراد کی موت سزا پر عمل کر دیا گیا

Sun, 05 Mar 2017 12:08:37    S.O. News Service

دبئی،4؍مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اردن میں آج ہفتہ کے روز پندرہ افراد کی موت کی سزا پر عمل کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے ترجمان محمد المومانی نے بتایا ہے کہ ان میں دس افراد کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں شریک ہونے کے جرم میں موت سزا سنائی گئی تھی۔ المومانی کے مطابق ایک مجرم نے خفیہ ادارے کے احاطے پر حملہ کر کے پانچ افراد کو ہلاک کیا تھا۔ اسی طرح ایک اور شخص بھی پانچ سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ موت سزا پانے والوں میں ایک مجرم نے عدالتی احاطے کے باہر ایک مسیحی ادیب کو گولیاں مارکرقتل کردیاتھا۔ ایک مجرم کو موت سزا دینے کی وجہ مغربی سیاحوں کے ایک قافلے پر حملہ تھا۔ پانچ افراد کو جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے پر موت سزا دی گئی ہے۔


Share: